نئی دہلی،4فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سریندر کمار کو 2014 میں عوامی املاک کو خراب کرنے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولٹین مجسٹریٹ سمروشال نے دہلی پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں مختلف خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے سیاستداں کو الزام سے آزاد کر دیا۔سنگھ کو گزشتہ سال 5 اگست کو کیس میں مسلسل غیر حاضر ہونے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، اگرچہ انہیں بعد میں ضمانت دی گئی تھی، آپ ممبر اسمبلی کو بری کرتے ہوئے جج نے کہا کہ میرا نظریہ یہ ہے کہ جس طرح سے استغاثہ شروع کیا گیا ہے اور میرٹ کی بنیاد پر بھی ملزم الزام سے بری ہونے کا حقدار ہے۔عدالت نے زور دیا کہ شکایت کنندہ ہیڈ کانسٹیبل خود تفتیشی افسر بن گیا اور تحقیقات کے تصور کو ہی داؤ پر لگا دیا۔ اس نے کہا کہ دوسرے تفتیشی افسر بینر پر قبضہ کرنے کو لے کر بالکل بھی فکر مند نہیں تھا اور یہ بہانہ بنا رہا ہے کہ وہ اونچائی پر رکھے تھے جس وجہ سے اسے ہٹا نہیں سکا اور ضبط نہیں کر سکا۔عدالت نے اسے بیکار عذر قرار دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ کوئی تحقیقات نہیں کی گئی ہے کہ آیا ملزم نے خود بینر لگائے تھے، اس پر چارج شیٹ خاموش ہے، یہ کیس مغرب دہلی کے نارئی علاقے سے تھا، جہاں مبینہ طورپر پوسٹر اور ہورڈنگس لگائے گئے تھے۔